پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
Pak Current News: Kaleem Soomro
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے تحت پیٹرول 10.49 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.44 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
اوگرا نے 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔
نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کو کرنا تھا، رد و بدل کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہونا تھا۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10.49 روپے اضافے سے 137.79 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کے نرخ بھی 12.44 روپے فی لیٹر بڑھ گئے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 134.48 روپے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 10.95 روپے اضافے کے بعد 110.26 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 8.84 روپے اضافے سے 108.35 روپے کا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 8.82 روپے فی لیٹر تک مہنگی کی تھیں۔ چار ماہ میں پیٹرول کی مقامی قیمت میں 24 روپے روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ دیزل کی قمیت میں 20 روپے 49 پیسے تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت اکتوبر 2018 کے بعد 85 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے. پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم سے کم سطح پر رکھ کر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment